google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بابراعظم کےاستعفیٰ پرراچن رویندرا کا رد عمل - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بابراعظم کےاستعفیٰ پرراچن رویندرا کا رد عمل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے استعفے کے بعد جہاں قومی کرکٹرز انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہیں غیر ملکی کھلاڑی بھی ان کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے بیٹنگ پر فوکس کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے استعفے کے بعد جہاں قومی کرکٹرز انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہیں غیر ملکی کھلاڑی بھی ان کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے بیٹنگ پر فوکس کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔

نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین راچن رویندرا نے بابراعظم کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم آپ ایک شاندار بلے باز ہیں، کپتانی سے دستبردار ہونا ایک دانشمندانہ اقدام ہے، اب اضافی دباؤ کے بغیر بطور کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید نکھارنے اور ریکارڈ کو حیرت انگیز بنانے پر توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بابراعظم نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات کے بعد تینوں فارمیٹس سے کپتانی کے عہدے سے دستبردار ہونے کا پیغام ایکس پر جاری کیا ۔

پی سی بی نے بابراعظم کے استعفیٰ کے بعد شاہین شاہ  آفریدی کو ٹی ٹوینٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان بنانے کا اعلان کر دیا ہے تاہم ابھی ون ڈے کرکٹ میں یہ عہدہ خالی ہے جس پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …