google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 لاہور نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

لاہور نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی واقعے کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کامران نے کہا کہ 4 سے 5 نجی اسپتالوں میں طالبہ کے داخلے کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا، سکیورٹی گارڈ پولیس تحویل میں ہے لیکن وہ واقعے سے انکاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کالج کے اندرونی حصوں کے کلوز سرکٹ کیمروں سے بھی کوئی شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلباء افواہوں پر یقین نہ کریں، اگر کوئی متاثرہ طالبہ ہے تو پولیس کو بتائیں اور تعاون کریں۔

 طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر طالبات کا احتجاج

دوسری جانب نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر طالبات کی جانب سے مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب کینال روڈ پر کالج کے باہر احتجاج کیا گیا۔

نجی کالج کی طالبات نے احتجاجاً کینال روڈ بلاک کر دیا۔

اس حوالے سے طالبات کا کہنا ہے کہ ایک طالبہ اور ایک طالب علم پر مبینہ طور پر کالج کےگارڈ نے تشدد کیا۔

 کالج میں احتجاج کے دوران شیشہ لگنے سے طالبعلم شدید زخمی جبکہ ایک طالبہ کی حالت خراب ہو گئی، دونوں طالب علموں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …