google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈراک ویب پر2.1 ارب ڈالرز میں فروخت - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈراک ویب پر2.1 ارب ڈالرز میں فروخت

سندھ ہائی کورٹ میں ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے جواب جمع نہیں کرایا، جس پر عدالت نے 15 روز میں متعلقہ حکام سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سے جواب طلبی ضروری ہے،

وفاقی حکومت قانون سازی میں مسلسل تاخیر کر رہی ہے، ابھی تک کوئی نیشنل سائبر پالیسی نہیں،

سائبر سے متعلق پاکستان میں 4 بڑے واقعات ہو چکے، پرنسپل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2023ء میں اسمبلی میں لایا گیا تھا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ بل منظور ہوا یا نہیں اس کی بھی تفصیلات پیش کی جائیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پاکستانیوں کا ڈیٹا 2.1 ارب ڈالرز میں ڈراک ویب پر فروخت کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …