google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی ازسرِ نو تشکیل دینے کا فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی ازسرِ نو تشکیل دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی ازسرِ نو تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جس میں سابق کرکٹر عاقب جاوید اور اظہرعلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر اور سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ حسن چیمہ ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر اس میں شامل ہوں گے۔

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو کنوینر اور اظہر علی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کی بھی ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ محمد یوسف نے 2 ہفتے قبل سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …