google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایس سی او کانفرس: راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ایس سی او کانفرس: راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں ایس سی او کانفرس کی تیاری کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

جڑواں شہروں میں پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔

پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے تاجروں اور ہوٹل مالکان سے شورٹی بانڈز بھی طلب کر لیے ہیں۔

علاوہ ازیں جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان پہلےہی کیا جاچکا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …