حکومت پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کےخلاف اقدامات مزیدسخت کردیے-
ستمبر دو ہزار چوبیس میں افغانستان کی پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈکےتحت درآمدات میں بڑی کمی ہوگئی-ستمبرمیں سالانہ بنیادوں پرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں چھیاسی فیصد اور رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں پچاسی فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ7کروڑ83 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی اور ستمبر2023میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکا حجم54کروڑ51لاکھ ڈالرز تھاجبکہ اگست2024 کے مقابلے ستمبر2024 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں16 فیصد کی کمی ہوئی-
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی جولائی سےستمبر2024 کے دوران سالانہ بنیادوں پرافغان ٹرانزٹ ٹریڈمیں 85فیصدکی کمی ہوئی جس کے بعد افغان ٹرانزٹ 26کروڑ 94 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ سال جولائی سےستمبر2023میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکا حجم ایک ارب76 کروڑ79 لاکھ ڈالرزتھا-
ذرائع کے مطابق گذشتہ مالی سال افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 4 ارب 21 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی تھی۔مالی سال 2023۔24 میں افغان ٹرانزٹ کاحجم 2 ارب88کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ مالی سال 2022۔23 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 7 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔