google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان: 15 ارب ڈالرز سے زائد قرض کی ری پروفائلنگ کا امکان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان: 15 ارب ڈالرز سے زائد قرض کی ری پروفائلنگ کا امکان

چینی وزیراعظم کے متوقع دورہ پاکستان میں ڈیٹ ری پروفائلنگ کےایم او یو پر دستخط کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے میں سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضے کی ری پروفائلنگ کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کےتحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویز دی ہے،

ڈیٹ ری پروفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کا بوجھ ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ادائیگی میں 5 سال توسیع سے ادائیگی کا حجم 15.4 ارب سے بڑھ کر 16.62 ارب ڈالرز ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ اور چینی کمپنیاں ایم او یو پر دستخط کریں گی۔

ڈیٹ ری پروفائلنگ ایم او یو کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، جس میں تین سال تک چین کو ادائیگی نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور16 اکتوبرکو اسلام آباد میں ہوگا جس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔

یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …