google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان پر مجموعی قرض 70ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان پر مجموعی قرض 70ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا

مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان پر مجموعی قرض 70ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔

اسٹیٹ بینک نے اگست 2224 تک پاکستان پر مجموعی قرض کے نمبرز جاری کردیئے۔

مجموعی قرض 70ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا  جو جی ڈی پی کے 65 فیصد کے برابر ہوگیا۔ پاکستان کا ہرشہری 3لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا۔  

اعلامیے کے مطابق ملکی مجموعی قرض میں ماہانہ بنیاد پر1.1فیصد اور سالانہ بنیاد پر10فیصد اضافہ ہوا،

ایک ماہ میں حکومت نے 739 ارب روپے کا ملکی وغیرملکی قرض لیا۔ جولائی 2024 میں پاکستان پر مجموعی قرض کا حجم69 ہزار600ارب روپے تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق مجموعی قرض جی ڈی پی کے65 فیصد کے برابر ہوگیا، ملکی جی ڈی پی بڑھنے سے جی ڈی پی کے تناسب قرض میں کمی آئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …