google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پچ وقت کے ساتھ ساتھ چیلنجنگ ہوگی: عبداللّٰہ شفیق - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

پچ وقت کے ساتھ ساتھ چیلنجنگ ہوگی: عبداللّٰہ شفیق

ملتان ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنانے والے عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ ٹیم اچھی پوزیشن میں ہے ، ملتان کا موسم خاصا گرم ہے۔

عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ یہاں کی پچ وقت کے ساتھ چیلنجنگ بنتی جائے گی، اسپنرز کو مدد ملے گی۔

انگلینڈ کے بولنگ کوچ چیتن پٹیل کہتے ہیں کہ پچ پر ہمارے اندازے کے مطابق پیس نہیں لیکن وقت کے ساتھ رد و بدل ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اور کیون پیٹرسن نے پچ پر تنقید کی ہے۔ وان نے پچ کو سڑک اور کیون پیٹرسن نے بولرز کا قبرستان قرار دیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 4 وکٹوں پر 328 رنز بنالیے ہیں، کپتان شان مسعود اور عبداللّٰہ شفیق نے سنچریاں بنائیں۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …