google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

عامر مغل سمیت 2 سے 3 ہزار نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ نون کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں اے ٹی سی ایکٹ، جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانا اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کے ایماء پر جلوس میں شامل شرکاء نے پولیس اہل کاروں پر تشدد کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شرکاء نے 26 نمبر چونگی پر کرینز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور سرکاری املاک کو جلایا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت و اپوزیشن میں آج مذاکرات

حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی میں مذاکرات کا بریک تھرو آج ہونے …