google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حمائمہ ملک کو ’ہیرا منڈی‘ اسٹائل اپنانا مہنگا پڑ گیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حمائمہ ملک کو ’ہیرا منڈی‘ اسٹائل اپنانا مہنگا پڑ گیا

داکارہ حمائمہ ملک کی جانب سے انسٹاگرام پر بھارتی ویب سیریز ”ہیرا منڈی“ کے کرداروں جیسے انداز میں ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پر مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں بھارتی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے کرداروں جیسے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں حمائمہ ملک جہاں فلمی انداز دکھاتی نظر آتی ہیں، وہیں وہ سگریٹ نوشی بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسی طرح کی دوسری متعدد ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں انہیں مختلف انداز دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حمائمہ ملک نے تشہیری تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کیا تو صارفین نے انہیں بھارتی اداکارائوں جیسے انداز دکھانے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

زیادہ تر افراد نے اداکارہ کے لباس، انداز اور نخروں پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے اسٹائل کو نامناسب قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے انہیں عمر کے طعنے بھی دیے اور لکھا کہ اب وہ زائد العمر ہو چکی ہیں، ان پر ایسی ادائیں نہیں جچتیں۔

کچھ افراد نے انہیں سیکنڈ ہینڈ سوناکشی سہنا بھی قرار دیا جب کہ بعض مداحوں نے انہیں مسلمان ہونے کے طعنے دیتے ہوئے ان کی ادائوں کو نامناسب قرار دیا۔

بعض افراد نے حمائمہ ملک کو مشورہ دیا کہ انہیں ’ہیرا منڈی‘ کے کرداروں جیسا روپ دھارنے اور ان جیسی ادائیں دکھانے کی کیا ضرورت تھی؟

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی سگریٹ نوشی پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا کہ سگریٹ پینا صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …