google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم مستحکم - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستانی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم مستحکم

متحدہ عرب امارات میں یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اور بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ مستحکم رہے جبکہ بھارتی روپے کی قدر گرگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق 8 نومبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 78 روپے پر مستحکم رہا۔

رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 12.82 درہم ملیں گے، گزشتہ تین روز کے دوران پاکستانی کرنسی کی قدر میں ایک روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کی قدر گر گئی، امارتی درہم 2 پیسے اضافے سے 22.58 روپے کا ہوگیا بنگلہ دیشی ٹکا 30.05 ٹکے پر مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 51 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر286 روپے 39 پیسے پر جاپہنچا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 288 روپے کا ہوگیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل بینک ملازمین کو دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی …