google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملتان ٹیسٹ کیلئے وکٹ پر گھاس نہیں ہوگا: ذرائع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ملتان ٹیسٹ کیلئے وکٹ پر گھاس نہیں ہوگا: ذرائع

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پیر 7 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے اسکوائر پر 13 پچز موجود ہیں، جس پچ پر انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا،  اس پچ پر گھاس ہفتے کو صاف کی جائے گی۔ 

دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ 11 رکنی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔ 

یاد رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دسمبر 2022ء میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے 26 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ مسٹری اسپنر ابرار احمد کا ڈیبیو ٹیسٹ تھا، جہاں دائیں ہاتھ کے لیگ بریک گگلی بولر نے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 2 دن پریکٹس کے بعد جمعے کو پاکستانی ٹیم نے آرام کیا، جبکہ آل راؤنڈر اور کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …