بالی ووڈ پر کنگ بن کر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’دیوانہ‘ سے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔
لیکن یہ شاہ رخ کی پہلی فلم نہیں تھی بلکہ انہوں نے فلم ’دیوانہ سائن کرنے سے پہلے ایک اور فلم سائن کی تھی۔
ابو ظہبی میں منعقدہ شاندار آئیفا ایوارڈ 2024 کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے،
اس ویڈیو میں بالی ووڈ کی ماضی کی کی ’ڈریم گرل‘ ادا کارہ ہیما مالنی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی تعریف کررہی ہیں۔
دراصل ہیما مالنی نے ہی شاہ رخ کو اپنی پہلی فلم میں متعارف کرایا تھا۔ جس کا ذکر انہوں نے بتیس سال بعد آئیفا 2024 کے اسٹیج پر کیا۔
ہیما مالنی نے کہا کہ میرے پارلیمانی حلقے کے نوجوان مجھ سے تقاضا کرتے رہتے ہیں کہ جب آپ نے شاہ رخ کو اتنا بڑا اسٹار بنا دیا ہے تو آپ ہمیں بھی بڑا اسٹار بنا سکتی ہیں۔
میں ان سے یہی کہتی ہوں کہ ایسا ممکن نہیں ہے ، ہم نے شاہ رخ کو صرف ایک چانس دیا تھا وہ خود اپنے ٹیلنٹ اور محنت سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔
اس لیے آپ یہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ ہیما مالنی جی آپ کے ہاتھ میں جادو ہے اور آپ ہمیں بھی شاہ رخ بنا سکتی ہیں۔
اس پر شاہ رخ نے کہا کہ ہیما جی میں اتنا کہوں گا کہ آپ کے آشیرواد سے سب سپر اسٹار بن جائیں گے۔
اس میں میرا کوئی کمال نہیں ہے۔ آپ نے مجھے بریک دیا اور میں اسٹار بن گیا۔