google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی اے کا سٹارلنک کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

پی ٹی اے کا سٹارلنک کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سٹارلنک کو لائسنس جاری کرنے کا  فیصلہ کرلیا۔

پاکستان میں ہائی سپیڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی سہولت جلد ملنے کی امکانات روشن ہوگئے، پی ٹی اے نے سٹارلنک کو لائسنس جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق سٹارلنک کا لائسنس تیارہے صرف سیکیورٹی کلیئرنس باقی ہے، سیکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی سٹارلنک کو لائسنس جاری کردیا جائے گا،

سٹارلنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کیلئے سپارکو سے کمرشل معاہدہ کرنا پڑے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق سٹارلنک کو سپارکو سے کمرشل معاہدہ بھی پی ٹی اے میں جمع کرانا پڑے گا ، پاکستان میں سٹارلنک کی سروس ایک سال سے کم عرصہ کے دوران شروع ہوجائے گی،

سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے ملک بھر میں ہر شہری کو انٹرنیٹ کی سہولت مل سکے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس …