google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب پشاور میں ہوگی۔

قومی کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے، محمد حارث کی بارات کی تقریب پشاور میں ہوئی۔

بارات کی تقریب میں دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، محمد حارث کی ولیمہ کی تقریب آج ہوگی۔ 

محمد حارث کے بھائی محمد انس کا کہنا تھا کہ حارث کی شادی فیملی میں ہوئی ہے، ہم حارث کی خوشحال زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

معاہدوں پر ’زبردستی‘ بات چیت کی جا رہی ہے: آئی پی پی

میسرز سفائر الیکٹرک کمپنی لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) نے کہا ہے کہ یہ چوتھی …