google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قومی سلامتی امور پر اہم اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے کا امکان - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

قومی سلامتی امور پر اہم اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے کا امکان

قومی سلامتی امور سے متعلق اہم اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر معمولی اجلاس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کے سربراہ بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختون خوا کی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر بریفننگ دی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل اجلاس ان کیمرا ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …