google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں بنگلا دیش نے 23 رنز سے ہرادیا۔

میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز اسکور کیے۔

جواب میں قومی ویمن ٹیم 18.4 اوورز میں 117 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے3 اوورز میں 15 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ 

میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …