google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 12 میں سے 8 کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

12 میں سے 8 کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام

قومی کرکٹ ٹیم کے 12 میں 8 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ دوبارہ لیا گیا اور تمام کے تمام ہی ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں میں سے 8 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ آج  نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ لیا گیا ،

دوسری مرتبہ دینے والے تمام کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔

آج جن کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا ان میں سعود شکیل، محمد رضوان، امام الحق، میر حمزہ، نعمان علی سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں ۔

دوسری مرتبہ فٹنس ٹیسٹ دینے والے کھلاڑی 80 فیصد کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہے، کھلاڑی دو کلومیٹر رننگ کا فاصلہ آٹھ منٹ تک مکمل نہ کرسکے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ  بھی کھلاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ،

چیمپئینز کپ کا فائنل کھیلنے والے چار سے پانچ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ رواں ہفتے میں لئے جانے کا امکان ہے ،

چیمپئینز کپ کا فائنل کھیلنے والے چار سے پانچ کھلاڑیوں کو چند دنو‍ں کا آرام دیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …