حکومت مخالف اتحاد کے لیے جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کا وفد پیر کو پی ٹی آئی وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کرےگا، ملاقات میں سیاسی امور اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا۔