google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا ایک اور موقع مل گیا - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا ایک اور موقع مل گیا

پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا ایک اور موقع مل گیا۔

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 30 ستمبر کو ہوں گے، 2 کلو میٹر کی دوڑ میں قومی کرکٹرز کو بہتری لانے کا ٹاسک ملا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں 8 سے 10 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، ان کرکٹرز میں سے کچھ کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہو سکے تھے۔

زیادہ تر کرکٹرز وہ ہیں جو فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے تھے اور کچھ بارڈر لائن پر تھے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کسی کرکٹرز کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر زیادتی ہونے کے حق میں نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اسی لیے کرکٹرز کو دوبارہ موقع دیا جا رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …