پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 سے متعلق آن لائن میٹنگ ملتوی کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 سے متعلق آن لائن میٹنگ ملتوی کرنے کے حوالے سے تمام فرنچائزز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سے متعلق میٹنگ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کی ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی نے فرنچائزز سے رابطہ کرکے آئندہ ہفتے میٹنگ شیڈول کرنے کیلئے آگاہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ایس ایل 10 پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔