ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹال ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ٹال پلازوں پر ٹال ٹیکس کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ ٹال پلازوں پر نئے ٹیکسوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہو گا۔
اسلام آباد تا پشاور موٹر وے، کار کا ٹال ٹیکس 350 سے بڑھا کر 460 روپے مقرر کر دیا گیا۔ ویگن کا ٹال ٹیکس 550 سے بڑھا کر 720 روپے مقرر کر دیا گیا۔
اسلام آباد تا پشاور موٹر وے بس کا ٹال ٹیکس ایک ہزار سے بڑھا کر ایک ہزار 300 روپے مقرر کر دیا گیا۔ اسلام آباد تا پشاور موٹر وے ٹرک کا ٹال ٹیکس ایک ہزار 500 سے بڑھا کر ایک ہزار 950 روپے مقرر کر دیا گیا۔
لاہور عبدالحکیم ایم 3، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، ملتان ایم 4 پر بھی ٹال ٹیکس میں اضافہ کیا گیا۔ ملتان سکھر ایم 5، ڈی آئی خان ہکلہ ایم 14، مانسہرہ ایکسپریس وے پر بھی ٹال ٹیکس میں اضافہ کیا گیا۔
نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹال ٹیکس 40 سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا۔ ویگن کا ٹال ٹیکس 90، بس کا 170 روپے مقرر۔ نیشنل ہائی ویز پر 2 اور 3 ایکسل ٹرک کا ٹال ٹیکس 210 روپے مقرر کر دیا گیا۔
نیشنل ہائی ویز پر آرٹیکولیٹڈ ٹرک کا ٹال ٹیکس 460 روپے مقرر کر دیا گیا۔ این ایچ ایکوہاٹ ٹنل این 55۔ اسلام آباد مری کوہالہ ہائی وے این 75 پر بھی ٹال ٹیکس میں اضافہ کیا گیا۔ میانوالی مظفر گڑھ این 135 پر میانوالی اور خانسر ٹال پلازوں پر ٹیکس بڑھا دیئے گئے۔