google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صوبائی سیس کے خاتمہ کیلئے وزیر تجارت کا تینوں وزیراعلی کو خط - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

صوبائی سیس کے خاتمہ کیلئے وزیر تجارت کا تینوں وزیراعلی کو خط

وزیر تجارت جام کمال نے تینوں صوبوں کے وزراء اعلیٰ جن میں کے پی وزرائے علی امین گنڈاپور،مراد علی شاہ اورسرفراز بگٹی سے صوبائی سیس کے خاتمہ کی درخواست کر دی۔

وزیر تجارت نے تینوں وزیراعلیٰ کوخط لکھ کربرآمدی مسابقت پرسیس کےمنفی اثرات سے آگاہ کیا۔

جام کمال نے وزرا اعلی کویہ خطوط انڈسٹری کی طرف سے موصول شکایات اور لیٹرز کے بعد لکھے، جس میں جام کمال نے لکھا ہے کہ انفراسٹرکچرسیس سے برآمدات پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اور برآمد کنندگان کے اخراجات میں اضافہ کر رہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انفراسٹرکچرسیس صوبائی محصولات بڑھانے کے لیے لگایا گیا، اس کے نتائج برآمدات کے لیے نقصان دہ ہیں۔

پاکستان کے 16 بڑے برآمدی شعبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد سیس کے اثرات سامنے آئے ہیں۔

وزیر تجارت کے مطابق خط میں زوردیا گیا کہ برآمدی مسابقت میں کمی سے ملکی معیشت کونقصان پہنچ سکتا ہےسیس سے پاکستان کی کاروباری طبقوں کو موجودہ صورتحال میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مشکل اقتصادی حالات میں برامدی مسابقت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

جام کمال خان نے برآمد کنندگان پر سیس کے مالی بوجھ کو کم کرنے کی درخواست کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …