google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلیے ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلیے ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے میں ٹیکس دھندگان کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم تیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔

کے سی سی آئی کے مطابق ایف بی آر کا آن لائن ریٹرن جمع کرنے کا پورٹل کام نہیں کررہا، جس کی وجہ سے وہ ٹیکس دھندگان جو اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کو کوشش کر رہے ہیں،

انہیں سسٹم کی سست روی یا ناقابل رسائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار شیخ نے کہا ہے کہ ریٹرن جمع کرانے کے سسٹم میں ہر سال انہی ایام میں شکایات موصول ہوتی ہیں،

ضرورت اس امر کی ہے کہ ایف بی آر ٹیکس دھندگان کی مشکلات کم کرنے کے لیے اپنے خودکار سسٹم کی صلاحیت کو بہتر بنائے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات اْٹھا رہی ہے لیکن ایف بی آر کی نااہلی کی وجہ سے لوگ ریٹرن فائل کرنے سے قاصر ہیں،

ریٹرن فائل کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ سسٹم کی سست روی اور پیچیدگیوں کی وجہ سے ریٹرن جمع کرانے کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …