google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: اے ڈی بی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

اے ڈی بی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی اور میکرو اکنامک استحکام مثبت اعشاریے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ مالی سال 2024ء میں پاکستان کی معاشی ترقی 2.4 فیصد ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2025ء میں جی ڈی پی کی شرح 2.8 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا پالیسی کے تسلسل سےمشروط ہے، حکومتی اخراجات میں کمی اور نجی شعبے کو فروغ دینا بھی شرط ہوگی۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 2023ء تک 29.2 فیصد تک کی سطح پر تھی، 2024ء میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 23.4 فیصد تک رہ گئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا مزید کہنا ہے کہ مالی سال 2024ء کی پہلی ششماہی میں افراطِ زر زائد رہا اور دوسری ششماہی میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی، مہنگائی میں کمی اور دیگر مثبت اشاریوں سے شرحِ سود میں کمی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منظم شرح سود، ایکسچینج ریٹ میں استحکام سے مہنگائی مزید کم ہونے کا امکان ہے، مالی سال 2025ء میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے۔

ے ڈی بی کے مطابق  پاکستان کو تاحال قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے لیے پیمنٹس کا مسئلہ رہے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …