پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کو وائرل کرنے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے کامیڈین تابش ہاشمی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران پاکستان کے بڑھتے ہوئے وائرل کلچر کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا، جس میں چاہت فتح علی خان جیسے افراد راتوں رات مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔
میڈم نور جہاں کے مقبول گانے بدوبدی کی مختلف اور دلچسپ انداز میں گائیکی چاہت فتح علی خان کی وجہ شہرت بنا،جو سوشل میڈیا پر چھا گیا ۔
بشری انصاری کا مزید کہنا تھا کہ میں اس بات سے مایوس ہوں کہ اس طرح کی چیزیں کس طرح وائرل ہوتی ہے، میں اس وائرل ٹرینڈ اور اس کے پیچھے کی ذہنیت کو نہیں سمجھ سکتی۔
انہوں نے پاکستان میں بننے والی موسیقی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ موسیقی کی بے عزتی کی جاتی ہے، اس طرح کے کلاسک گانوں کا استحصال میرے لیے ناقابل برداشت ہےٌ۔
چاہت فتح علی خان کی اس سوشل میڈیا مقبولیت نے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ایک بحث کوپروان چڑھا دیا ہے۔
عید الفطر کے موقع پر انہوں نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر یہ گانا اپ لوڈ کیا تھا جس نے 28 ملین ویوز حاصل کرتے ہوئے پاکستان سمیت بھارت میں بھی دھوم مچائی تھی۔