نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے سلسلے میں محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
محکمۂ داخلہ پنجاب نے محکمۂ صحت کی درخواست پر مراسلہ وزارتِ داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ امتحانی مراکز کی 500 میٹر کی حدود میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کی جائیں،
امتحانی مراکز کے گرد موبائل سگنلز صبح 9:30 سے دوپہر 1:30 تک معطل کیے جائیں۔
یاد رہے کہ پنجاب میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کل (اتوار 22 ستمبر کو) ہوں گے۔
داخلہ ٹیسٹ کے لیے پنجاب کے 12 اضلاع میں 26 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔