google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وائس چانسلرز کی تعیناتی: پنجاب حکومت اورگورنر پنجاب آمنے سامنے - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وائس چانسلرز کی تعیناتی: پنجاب حکومت اورگورنر پنجاب آمنے سامنے

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر جامعات میں وائس چانسلرز کی سمری مسترد نہیں کرسکتے ، ان کے پاس سمری مسترد کرنے کا اختیار نہیں۔

پنجاب کی جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی تنازعے کا شکار ہوگئی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سمریوں پر اعتراضات لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے کہا ہے کہ اگر گورنر پنجاب کوئی من پسند امیدوار کو وی سی لگانا چاہتے ہیں تو یہ نہیں ہوگا، وہ وائس چانسلرز کی سمری مسترد نہیں کرسکتے ، ان کے پاس سمری مسترد کرنے کا اختیار نہیں ۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ایک نام گورنر کو بھیجنے کا اختیار ہے اور گورنر پنجاب پر لازم ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے طے شدہ نام منظور کریں، اگر گورنر کو کوئی امیدوار پسند نہیں تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سردار سلیم حیدر کسی ایسی بات پر مجبور نہ کریں جس سے دل آزاری ہو اور وہ تعلیم میں سیاست نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر گورنر پنجاب تعلیم میں تنازعہ کھڑا کریں گے تو قانون راستہ لے گا، جن امیدواروں کو مسترد کیا انہوں نے گورنر پنجاب سے رابطے کیے، مسترد امیدواروں کی جان نکلی ہوئی ہے، طاقت،دھونس، سفارش والے افراد کو وی سی نہیں لگائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب جامعات کے چانسلر ہیں، تعلیم کی بہتری کے لیے کوئی کام کرتے لیکن انہوں نے جامعات کی بہتری کے لیے تو کبھی حکومت سے رابطہ نہیں کیا، جو تعلیم کے راستے میں دیوار بنے گا، وہ دیوار گرادیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …