google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی سی سی وفد کو اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن بروقت تکمیل کی یقین دہانی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئی سی سی وفد کو اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن بروقت تکمیل کی یقین دہانی

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے اسٹیدیمز کے اپ گریڈیشن کی بروقت تکمیل کی یقینی دہانی کرادی۔

پی سی بی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی نے اسلام اباد میں ملاقات کی، جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ وفد نے کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ تمام اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، اپ گریڈیشن کے بعد سٹیڈیمز میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں ہوں گی اور شائقین کرکٹ میچز سے زیادہ محظوظ ہوں گے۔ پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے اور تمام ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

وفد میں آئی سی سی کی سینئر مینجر ایونٹس سارہ ایڈگر، ایونٹ مینجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل مینجر کرکٹ وسیم خان، سکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسکر اور براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …