google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت کا ٹیکس مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حکومت کا ٹیکس مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ٹیکس مقدمات اور تنازعات کے حل کیلیے مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور قانونی ڈویژن حکام کے مشترکہ اجلاس میں ٹیکس مقدمات میں تیزی لانے کے اقدامات تجویز کیے گیے ہیں،

ٹیکس تنازعات کے حل کیلیے ایپلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کا دائرہ اختیار 50 ملین تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو سنگل بنچ کو کو 50 ملین مالیت تک کے مقدمات سننے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وفاقی حکومت کی جانب سے ایپلٹ ٹریبونل ریفارمز کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس مقدمات کے جلد فیصلے ممکن بنانے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر اے ٹی آئی آر کے اختیارات میں اضافہ کیا جارہا ہے،
ٹیکس اصلاحات کے تحت ایپلٹ ٹریبونل کو مزید اختیارات حاصل ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …