google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کی جنوبی کوریا کو ہرا کر تیسری پوزیشن - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان کی جنوبی کوریا کو ہرا کر تیسری پوزیشن

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر ایشین ہاکی چیمپنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا۔

پاکستان کی جناب سے حنان شاہد اور سفیان خان نے دو دو گول کیے جبکہ رومان نے ایک گول کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …