google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کے پی میں نئے مشیروں کی تعیناتی مسترد - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

کے پی میں نئے مشیروں کی تعیناتی مسترد

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کُنڈی نے صوبے میں نئے مشیروں کی تعیناتی مسترد کر دی۔

فیصل کریم کنڈی نے سمری صوبائی حکومت کو واپس بھجوا دی۔

گورنر نے لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کے تحت کوئی وزیراعلیٰ پانچ سے زیادہ مشیروں کی تقرری نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں ایک مشیر اور 3 معاونین خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا

اور کابینہ میں اضافے سے متعلق سمری پر دستخط کرکے منظوری کے لیے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ارسال کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …