google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی کا پانچ سے چھ رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد چیمپئنز ٹرافی کے لیے مجوزہ وینیوز کا معائنہ کرے گا۔

ٹیموں کے پریکٹس میچز، ٹکٹنگ سمیت دوسرے اہم ایشوز پر وفد پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد ارکان میں مختلف شعبوں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہوں گے۔

وفد کی پاکستان آمد اور مصروفیات کا شیڈول دو سے تین روز میں طے ہوجائے گا، اس سے قبل آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ، سکیورٹی ہیڈ اور ایونٹس کے لوگ تین دورے کر چکے ہیں۔

لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے اہم چیلنج ہے، پی سی بی سربراہ محسن نقوی نے دونوں اسٹیڈیمز میں تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن رکھی ہے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کوئی ایسا بڑا کام نہیں ہوگا جس سے کوئی ایشو ہو۔ لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کی بروقت تکمیل پر آئی سی سی حکام کو قائل کرنا بھی بورڈ حکام کے لیے بڑا ٹاسک خیال کیا جارہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …