google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہمسفر ڈرامہ بھارت میں بطور تھیٹر پیش کیے جانے کا امکان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ہمسفر ڈرامہ بھارت میں بطور تھیٹر پیش کیے جانے کا امکان

ہم نیٹ ورک کے مقبول ترین ڈرامے ‘ہمسفر’ کو بھارت میں تھیٹر کی صورت میں پیش کیے جانے پر کام جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تھیٹر اور فلم اداکار عمران زاہد نے ‘ہمسفر’ کا تھیٹر بنانے کے لیے ہم نیٹ ورک کے منتظمین سے رابطہ کیا ہے۔ عمران زاہد کے مطابق انہوں نے مومنہ درید پروڈکشن کی بانی مومنہ درید سے ڈرامے کا تھیٹر بنانے کی قانونی اجازت مانگی ہے۔

عمران زاہد کا کہنا ہے کہ مومنہ درید نے مثبت اشارے دیے ہیں، ان کے درمیان اچھے ماحول میں بات آگے بڑھ رہی ہے۔ سلطانہ صدیقی نے بھی مذکورہ معاملے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے اور وہ بھی چاہتی ہیں کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری اور امن کے لیے ایسا ہونا چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ ہمسفر ڈرامے کا تھیٹر بنانے کی قانونی اجازت ملنے کے بعد ہی اس پر کام شروع ہوگا۔ جلد ہی اس حوالے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کام کرنے والے اداکار رضاکارانہ طور پر بغیر معاوضے کے کام کریں گے کیوںکہ تھیٹر کا مقصد پیسے کمانا نہیں ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …