google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 PAS خاتون افسر کی وفاقی محتسب سے جنسی ہراسانی کی شکایت - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

PAS خاتون افسر کی وفاقی محتسب سے جنسی ہراسانی کی شکایت

ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے بنائی گئی وفاقی محتسب کے پاس پہنچ گئیں

انہوں نے ایک سینئیر سیکریٹری پر ملزم سے تعاون کا بھی الزام لگایا۔

ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی محتسب نے ان کی شکایت با قاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی ۔

ذ رائع کے مطابق پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کی گریڈ 18 کی افسر نورش صباح نے محمد عثمان قیوم کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

3ستمبر کی سماعت میں انہوں نے خود حاضر ہو کر بیان کیا کہ انہیں شدید نوعیت کی جنسی ہراسیت کا سامنا ہے۔

انہوں نے ایک سینئیر سیکرٹری پر بھی الزام لگایا ہے کہ وہ ملزم سے مل کر انہیں عتاب کا نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ملزم کا مطالبہ ماننے سے انکار کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …