google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 باہر نکل کر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا: عمران خان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

باہر نکل کر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دی کہ باہر نکل کر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا۔

اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی نے نیب تفتیشی افسر کے پاس جا کر کہا کہ تمہارے بنائے کیسز کے سبب میری بیوی جیل میں ہے، باہر نکل کر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، رہا ہوتے ہی دونوں کوعدالت لے جاؤں گا۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کچھ لوگ پارٹی کے اندر علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، میں علی امین کے ساتھ کھڑا ہوں، وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف سازشیں کرنے والے بعد میں نا کہیں کہ ٹکٹ نہیں ملا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …