سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں 3.1 ملین خوردہ فروشوں میں سے ٹیکس سال 2023 کے دوران صرف 2 لاکھ 70 ہزار ریٹرن فائلرز ہیں جن کا قومی خزانے میں 34 ارب روپے کا ٹیکس حصہ ہے۔
دوسری جانب بے آواز سمجھے جانے والے تنخواہ دار طبقے نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال 2023-24 کے دوران 375 ارب روپے ادا کیے۔
ٹیکس کی شرح میں اضافے سے تنخواہ دار طبقے کو رواں مالی سال کے دوران 450 ارب روپے کا ٹیکس ادا کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
زرمبادلہ کمانے والے برآمد کنندگان نے گزشتہ مالی سال کے دوران مقررہ انکم ٹیکس نظام کی شکل میں 80 سے 90 ارب روپے ادا کیے لیکن اب حکومت انہیں عام ٹیکس نظام میں لے آئی۔