ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی عرب شخص سے شادی کی جھوٹی خبر پھیلنے کے بعد ان کے والد پریشان ہوگئے تھے۔
لائبہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں اپنی شادی کی جھوٹی خبر پھیلنے پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو کچھ عرصہ پرانی ہے، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت خود سے متعلق پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر بھی کھل کر بات کی تھی۔
وائرل ویڈیو میں وہ بتاتی ہیں کہ ماضی میں ایک بار ان کی شادی کی جھوٹی خبر انٹرنیٹ پر پھیل گئی تو ان کے والد پریشان ہوگئے تھے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی گئی کہ اداکارہ نے سعودی عرب یا کسی دوسرے عرب ملک کے شہری سے شادی کرلی۔
ان کے مطابق خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لائبہ خان عرب شخص کی دوسری یا تیسری بیوی ہیں، ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں۔
لائبہ خان نے کہا کہ خبروں میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے چھپ کر شادی کرلی، جس کے بعد ان کے والد کو ان کے دوستوں نے میسیجز بھیجے کہ ان کی بیٹی نے کیا کردیا؟
انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی سے متعلق اس وقت جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جب وہ شوبز میں نئی آئی تھیں۔
لائبہ خان نے بتایا کہ انہوں نے والد کو بتایا کہ ان کی شادی کی خبریں جھوٹی ہیں اور انہوں نے خبر کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے یوٹیوب سے دوسری اداکاراؤں کی شادیوں کی جھوٹی خبریں بھی دکھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے والد کو سمجھایا کہ ان کی شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ ایسی خبروں پر توجہ نہ دیں، جس کے بعد ان کے والد نے بات کو سمجھا۔