google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حدیقہ کیانی کی جادوئی آواز میں نیا گانا ریلیز - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حدیقہ کیانی کی جادوئی آواز میں نیا گانا ریلیز

مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک بڑے پلیٹ فارم پر اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے نامور اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ باری تھانی کے نام سے نیا گانا یوٹیوب پر نشر کیا ہے۔

باری تھانی کے ریلیز ہوتے ہی حدیقہ کیانی کے مداح جو پوری دنیا میں ہیں انتہائی خوشی کا اظہار کررہے ہیں، بلاشبہ حدیقہ کیانی اپنی سریلی آواز سے دنیا بھر میں جانی مانی جاتی ہیں، جنوبی ایشیا میں بھی صوفی سکور کی طرف سے بھی اس گانے کیلئے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

اس گانے کو تخلیقی ذہین رکھنے والے عبداللّٰہ حارث نے ڈائریکٹ کیا ہے، گانے میں ہمایوں سعید کی شاندار پرفارمنس نے اسکو مزید خوبصورت بنا دیا ہے، مداحوں کو بہت وقت سے حدیقہ کیانی کے نئے گانے کا انتظار تھا جو اب ختم ہوا، بہترین میوزک کے ساتھ حدیقہ کی جادوئی آواز نے مداحوں کو متوجہ کرلیا ہے۔

حدیقہ کیانی پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ لوک گلوکاری میں بھی کمال رکھتی ہیں، خوبصورت انداز اور من کو چھونے والی آواز کی بدولت حدیقہ کیانی جو بھی گاتی ہیں وہ سپرہٹ ہوجاتا ہے۔

امید کی جاسکتی ہے کہ باری تھانی بھی حدیقہ کیانی کی شہرت کو مزید چار چاند لگائے گا اور میوزک کے شوقین حضرات کو ایک اچھا گانا سننے کو ملے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …