google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مولانا فضل الرحمن کا تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مولانا فضل الرحمن کا تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکسوں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔تاجروں کی کل 28 اگست کو ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے، جے یو آئی بزنس فورمز بھرپور حصہ لے کر پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔

یاد رہے کہ تاجر برادری نے بھاری ٹیکسز، مہنگی بجلی اور تاجر دوست اسکیم کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …