google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 16 ماہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ ہوسکا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

16 ماہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ ہوسکا

گریڈ 22 کی 20 پوسٹیں خالی

گزشتہ 16ماہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ ہونے کی جہ سےٹاپ لیول پر وفاقی بیورو کریسی ایڈاہک ازم کا شکار ہوگئی اور گریڈ22کی وفاقی سیکرٹری کی سطح کی 20پوسٹیں خالی ہیں

اجلاس بلانے میں تاخیر سے سینئر بیورو کریسی میں مایوسی اور اضطراب پایا جا تا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس، سیکرٹیریٹ گروپ، پولیس سروس،فارن سروس، پا کستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس، ان لینڈ ریو نیو سروس، پاکستان کسٹم سروس،انفارمیشن گروپ اور اکا نومسٹ گروپ کی گریڈبائیس کی اسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے ان پوسٹوں پر گریڈ بائیس کی بجا ئے گریڈ اکیس کے افسران تعینات ہیں،

پرو موشن پالیسی کے تحت سال میں دو مرتبہ ہائی پاور بورڈ کا اجلاس ہو نا چا ہئے لیکن بورڈ کا آخری اجلاس اپریل 2023میں ہوا تھا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام کا موقف ہے کہ بورڈ کیلئے ہوم ورک مکمل ہےورکنگ پیپر تیار ہے، توقع ہے کہ بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے ہو جا ئے گا

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …