پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2024 کے اختتام تک سیلولر صارفین کی تعداد 192.53 ملین سے بڑھ کر جولائی کے آخر تک 192.924 ملین ہوگئی۔
ریگولیٹر کے اعداد و شمار سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد بھی جون کے آخر تک 134.78 ملین سے بڑھ کر جولائی 2024 کے آخر تک 136.312 ملین ہوگئی۔
نیکسٹ جنریشن موبائل سروس (این جی ایم ایس) کی رسائی جون کے آخر تک 55.61 فیصد سے بڑھ کر جولائی 2024 کے آخر تک 56.15 فیصد ہوگئی جبکہ سیلولر ٹیلی کثافت یعنی ملک میں ہر 100 افراد کے لیے کنکشن کی تعداد جولائی کے آخر تک 79 فیصد پر برقرار رہی۔
جون کے اختتام تک جاز کے تھری جی صارفین کی کل تعداد 3.041 ملین سے کم ہو کر جولائی کے آخر تک 2.897 ملین رہ گئی۔ جون کے اختتام تک جاز 4 جی صارفین کی تعداد 47.295 ملین سے بڑھ کر جولائی 2024 کے اختتام تک 47.993 ملین ہوگئی۔
زونگ تھری جی صارفین جون کے اختتام تک 1.983 ملین سے کم ہو کر جولائی کے آخر تک 1.955 ملین ہو گئے جبکہ 4 جی صارفین کی تعداد جون کے اختتام تک 36.665 ملین سے بڑھ کر جولائی کے اختتام تک 37.153 ملین ہو گئی۔
ٹیلی نار تھری جی صارفین کی تعداد جون کے اختتام تک 1.588 ملین سے کم ہوکر جولائی کے آخر تک 1.551 ملین ہوگئی جبکہ ٹیلی نار کے 4 جی صارفین کی تعداد جون کے آخر تک 24.680 ملین سے بڑھ کر جولائی کے آخر تک 24.929 ملین ہوگئی۔
یوفون تھری جی صارفین کی تعداد جولائی کے اختتام تک 2.197 ملین ریکارڈ کی گئی جو جون کے آخر تک 2.238 ملین تھی۔
یوفون کے فور جی صارفین کی تعداد جون کے اختتام تک 15.652 ملین سے بڑھ کر جولائی کے آخر تک 15.975 ملین ہوگئی۔
پی ٹی اے کو جولائی 2024 میں ٹیلی کام صارفین کی جانب سے مختلف ٹیلی کام آپریٹرز اور سیلولر آپریٹرز کے خلاف 19 ہزار 188 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 18 ہزار 994 (99 فیصد) کو حل کیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) آپریٹرز، وائرلیس لوکل لوپ (ڈبلیو ایل ایل) آپریٹرز اور انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) سمیت مختلف ٹیلی کام آپریٹرز کے خلاف شکایات موصول ہوئیں۔
سیلولر موبائل صارفین مجموعی ٹیلی کام صارفین کی بنیاد کا ایک بڑا حصہ ہیں۔ لہٰذا سب سے زیادہ شکایات اس طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ جولائی تک سی ایم اوز کے خلاف شکایات کی کل تعداد 18،585 تھی ، جن میں سے 18،410 (99.1 فیصد) کو حل کیا گیا تھا۔
پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق جاز کے خلاف 6783 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 6771 (99.8 فیصد) کو نمٹا دیا گیا۔ مزید برآں ٹیلی نار کے خلاف 3,198 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 3,169 (99.1 فیصد) کو حل کر دیا گیا۔
اسی طرح زونگ کے خلاف 6 ہزار 362 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 6 ہزار 323 (99.4 فیصد) کا ازالہ کیا گیا۔ یوفون کے خلاف مجموعی طور پر 2,211 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 2,118 (95.8 فیصد) کو حل کر دیا گیا۔
پی ٹی اے کو بیسک ٹیلی فونی کے خلاف 162 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 157 شکایات کا ازالہ جولائی کے دوران کیا گیا جس کے حل کی شرح 96.9 فیصد رہی۔ مزید برآں، آئی ایس پیز کے خلاف 426 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 413 (96.9 فیصد) کا ازالہ کیا گیا۔