google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ندا ڈار کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ندا ڈار کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

فاطمہ ثنا پاکستان ویمن کرکٹ کی ٹیم کپتان کےلیے مضبوط امیدوار

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ندا ڈار کو ہٹا کر ویمن ٹیم کی نئی کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم کی کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ندا ڈار کو ان کی انفرادی کارکردگی اور کپتان کی صلاحیتوں کی وجہ سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فاطمہ ثنا پاکستان ویمن کرکٹ کی ٹیم کپتان کےلیے مضبوط امیدوار ہیں انکی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بنگلادیش کی زیر میزبانی اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …