google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب حکومت کا غیر مسلم طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

پنجاب حکومت کا غیر مسلم طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے غیر مسلم طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کر لیا،غیر مسلم طلبہ کی اسکالر شپ کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جائے گا۔

ڈی پی آئی ایلمنٹری نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے غیرمسلم طلبہ کا ڈیٹا مانگ لیا ہے، ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو کا بجٹ دیا جائے گا۔

غیر مسلم بچوں کو تعلیمی کارکردگی اور حاضری کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا، ہرتحصیل سے پانچ بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے احکامات کے بعد ترجیحی بنیادوں پر ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا نوٹفیکیشن

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔   وفاقی …