google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 BISP کے تحت USC کوملنے والی سبسڈی غیر اعلانیہ بند - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

BISP کے تحت USC کوملنے والی سبسڈی غیر اعلانیہ بند

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی سبسڈی غیر اعلانیہ بند کردی گئی۔ 

غریب عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز سے آٹا ،چینی ،گھی اب مہنگے داموں خریدنا پڑے گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چینی 109 کی بجائے 155 روپے کلو کردی۔

بی آئی ایس پی کےتحت 10 کلو آٹےکاتھیلا 1500 روپےمیں ملےگا، گھی بینظیرانکم سپورٹ کے تحت 380 روپےکا تھا جو 450 روپے کلو کا کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کیحوالے سے تجاویز بھی طلب کر لیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورزکیلئے 50 ارب کی سبسڈی بھی بند کردی گئی ۔

وزیراعظم ہدایت جاری کی ہے کہ 2 ہفتے میں یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن بندکر نے سے متعلق تجاویزدی جائیں، اور احکامات جاریے کیے ہیں کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر سبسڈی کے بجائے غریب عوام کو نقد رقم کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے کی تجاویز تیار کریں۔

انتظامیہ نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جن میں 6 ہزار مستقل اور باقی ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر ہیں ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …