google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پابندیاں قبول نہیں کریں گے، ملک کوبحرانوں سے نکالیں گے: اچکزئی - UrduLead
ہفتہ , اپریل 5 2025

پابندیاں قبول نہیں کریں گے، ملک کوبحرانوں سے نکالیں گے: اچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم یہ تمام پابندیاں قبول نہیں کریں گے، ملک کوان بحرانوں سے نکالیں گے۔ 

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا جلسہ ہونا تھا نہیں ہوا اس کا آپ کو پتہ ہے کیوں نہیں ہوا۔ ہم ایک دوسرے سے دور تھے رابطہ نہ ہوسکا۔ 

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ صوابی میں جلسہ ہوا، 50، 60 ہزار سے زائد لوگ آئے۔ ایک دوسرے سے رابطے ہونے چاہئیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ایسے افراد کو سپورٹ کیا جا رہا ہے جنہوں نے ووٹ چوری کیا۔ گزشتہ الیکشن میں ہم نے دیکھا بکرا منڈی بنا ہوا تھا۔ 

انھوں نے کہا کہ شیر افضل مروت اور پولیس والوں کو ایک دوسرے کے کپڑے نہیں پھاڑنے چاہیے تھے۔ پاکستانی ریاست کی بنیادوں سے نہیں کھیلنا چاہیے۔ 

انھوں نے کہا کہ پانچ، پانچ لاکھ ووٹ لینے والوں کو اسپیکر بولنے نہیں دیتا۔ 

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو آئین اور شریعت کو نہیں مانتا وہ پاکستانی نہیں ہے، جوالیکشن جیتا اسے حق دیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹک ٹاک کی فروخت کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں 75 دن کی توسیع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک کی …