google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مہربانو ایک بار پھر اپنی ڈانس ویڈیو پر تنقید کا شکار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مہربانو ایک بار پھر اپنی ڈانس ویڈیو پر تنقید کا شکار

اداکاری کے مقابلے اپنی ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ، ماڈل و ڈانسر مہربانو کو ایک بار پھر اپنی نئی ڈانس ویڈیو پر تنقید کا سامنا ہے۔

مہربانو انسٹاگرام پر مختلف بھارتی اور مغربی گانوں سمیت پاکستانی گانوں پر ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جن پر انہیں پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اب ایک بار پھر ان کی جانب سے بھارتی گانے پر بولڈ لباس میں ڈانس کی ویڈیو پر تنقید کی جا رہی ہے اور صارفین نے ان کے خلاف انتہائی سخت اور نامناسب زبان کا استعمال کیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی بھارتی گانے کی ڈانس ویڈیو کو دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ کو ڈانس ویڈیو میں جینز پینٹ اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر لوگوں نے انہیں مختصر اور بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین نے ایک بار پھر مہربانو کو مسلمان ہونے طعنے دیے جب کہ انہیں یہ شرم بھی دلانے کی کوشش کی کہ ایک طرف جہاں غزہ میں فلسطینی افراد مارے جا رہے ہیں، وہیں انہیں ڈانس سے فرصت نہیں مل رہی۔

بعض مداحوں نے لکھا کہ مہربانو دراصل کینیڈا میں پلی بڑھیں، اس لیے وہ ایسا لباس اور ڈانس کرنے کی عادی ہیں، ان کا قصور نہیں۔

اسی طرح کچھ افراد نے انہیں شرم دلانے کی کوشش کرتے ہوئے مکمل جسم کو ڈھانپنے والا لباس پہننے کی تلقین بھی کی۔

کچھ افراد نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ وہ بھلے ڈانس کریں لیکن مکمل لباس پہنیں۔

جہاں زیادہ تر افراد نے اداکارہ کو بولڈ لباس اور ڈانس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض افراد نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور ان کی خوبصورتی و ڈانس پرفارمنس کو بھی سراہا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …