google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ارشد ندیم کے اعزاز میں آج جی ایچ کیو میں تقریب - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ارشد ندیم کے اعزاز میں آج جی ایچ کیو میں تقریب

پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے آج آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی طرف سے جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ میڈل پاکستان کے نام کرنے والے ارشد ندیم اور انکے اہلخانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا۔ گولڈ میڈلسٹ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو کے مقابلے میں 92.97 میٹر تھرو پھینک کر ارشد ندیم نے ریکارڈ اپنے نام کرکے پاکستان کے لیے واحد گولڈ میڈل جیتا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …