google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر بھمبھانی نے کہا ہے کہ اے ڈی ایم گروپ مقامی صارفین کو ماحول دوست آٹوموبائل فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں چارجنگ نیٹ ورک سٹیشن قائم کیا جائے گا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ایک بار چارج ہونے پر 300 کلومیٹر تک چل سکتی ہیں۔ وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری: قریبی شخص کی مخبری پرہوئی

مشہور یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی گرفتاری کے پس پردہ کہانی سامنے …